ضلع فیصل آباد اور جھنگ میں ابتک ایک لاکھ 17 ہزار 829 جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں، ڈاکٹر محمد نواز ملک

منگل 17 اکتوبر 2017 22:35

فیصل آباد۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام جانوروں کو منہ کھر کی بیماری سے بچائو کیلئے ویکسینیشن کی فراہمی کا عمل جاری ہے اور ضلع فیصل آباد اور جھنگ میں ایک لاکھ 17 ہزار 829 جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔یہ بات ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد نواز ملک نے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ منہ کھر بڑے جانوروں گائے،بھینسوں میں تیزی سے پھیلنے والی متعدی بیماری ہے جو دودھ،گوشت کی پیداوار میں نمایاں کمی کا بھی باعث ہے اس مقصد کے پیش نظر محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے جانوروں کی ویکسینیشن کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں اب تک 88 ہزار 14 اور جھنگ میں 29 ہزار 815 جانوروں کو پہلی ڈوز کامیابی سے لگائی جاچکی ہے اور 21 دن پر بوسٹل ڈوز دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژن کی مثالی یونین کونسلز میں 2 لاکھ 11 ہزار 109 بڑے جانوروں میں امپورٹڈ منہ کھر ویکسین مکمل کرلی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :