وزیر اعلیٰ سندھ سے امریکی کمپنی کے وفد کی ملاقات
کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ سے ہونے والے اخراج کو اسٹور کرکے اس میں سے مختلف کیمیکل تیار کرنے کی ٹیکنالوجی پر گفتگو کی گئی
منگل 17 اکتوبر 2017 22:59
(جاری ہے)
کمپنی کے ماہرین نے وزیرا علیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے سائنسدانوں نے ’’کول ٹو کیمیکل‘‘ کے نام سے ایک نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جس کے تحت کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ سے ہونے والے اخراج کو اسٹور کرکے اس میں سے مختلف کیمیکل تیار کئے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی تھر میں کوئلے سے چلنے والیپاور پلانٹ میں استعمال اور تیار ہوسکتی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ یہ ماحول کے حوالے سے محفوظ ہے حالانکہ کوئلے کے جلنے کے بعد اس سے حاصل ہونے والا مادہ کچرا میں جاتا ہے وہ جو کہ ماحول کے لئے بھی صحیح نہیں ہے لہٰذا اسے امونیا،مینتھول اور پانی کی تیاری کے لئے استعمال کیاجاسکتاہے اور تجارتی طورپر بھی کوئلے سے چلنے والے پاور پروجیکٹس کے حوالے سے یہ بہت بڑی فائدے مند چیز ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے وفد سے کہا کہ وہ تھر کے کوئلے کی کانوں اور علاقے کا دورہ کریں اور اپنے تجربے یا لیب ٹیسٹ کے ساتھ اپنی بات کا ثبوت صوبائی حکومت کودیں اگر تجربہ کامیاب ہوتاہے تو صوبائی حکومت اٴْن کے ساتھ ایک پائلٹ پروجیکٹ پر کام کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکریٹری انرجی ا?غا واصف کو ہدایت کی کہ وہ دورہ کرنے والے وفد کے ساتھ رابطہ کرکے ان سے ان کے اس تصور کا ثبوت حاصل کریں تاکہ ضروری کارروائی کی جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.