مستحکم اور مسلسل ترقی کے لئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے‘ معاشی ترقی کے لئے مل کر کوششیں کرنا ہوںگی،وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک کا عشائیہ اور چینی سرمایہ کاروں سے خطاب

بدھ 18 اکتوبر 2017 00:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ مستحکم اور مسلسل ترقی کے لئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے‘ معاشی ترقی کے لئے مل کر کوششیں کرنا ہوںگی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں سرمایہ کاری بورڈ اور منصوبہ بندی کمیشن کے زیر اہتمام عشائیہ اور چینی سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مصدق ملک نے کہا کہ ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم اور مسلسل ترقی کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ معاشی ترقی کے لیے سب کو آگے آنا ہوگا۔ مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ چین اس کے پڑوس میں ہے۔ چین کی ترقی نے دنیا کو حیران کر دیا۔ ون روڈ ون بیلٹ ماڈل ترقی کے لیے آئیڈل منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کو بندرگاہوں، راہ داریوں اور جدید انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :