اٹلی میں بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئی23 اکتوبر تک درخواستیں طلب

بدھ 18 اکتوبر 2017 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( ٹی ڈی اے پی) نے ’’ریوا ڈیل گردا‘‘ اٹلی میں منعقد ہونے والی چار روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئی23 اکتوبر2017ء تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تجارتی نمائش میں مختلف اقسام کے جوتے تیار کرے والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش اورعالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ عالمی تجارتی میلہ13 تا16 جنوری2018ء کو منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :