ابوظہبی میں لوگوں کی جان خطرے میں ڈالنے والا ڈرائیور گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 18 اکتوبر 2017 11:46

ابوظہبی میں لوگوں کی جان خطرے میں ڈالنے والا ڈرائیور گرفتار
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء) ذرائع کے مطابق ابوظہبی پولیس نے ایک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جسنے گاڑی سے کرتب دکھانے کے چکر میں کئی لوگوں کی جان خطرے میں ڈال دی ۔ اسکے کرتب دکھانے کے چکر میں گاڑی راہ چلتے لوگوں کو کچلتے کچلتے بچی۔

(جاری ہے)

ابوظہبی پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک عرب شہری اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ٹرک پک اپ چلا رہا تھا اور گاڑی کو نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی ہوئی تھی ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ ڈرائیور کرتب دکھاتے ہوئے صاف نظر آرہا تھا اور اسے دوران گاڑی پیدل چلنے والے لوگوں پر چڑھتے چڑھتے بال بال بچی۔

متعلقہ عنوان :