مریم نوازاور حمزہ شہباز کا و قتی طور پر ایک ہونا دکھاوا ہے

بدھ 18 اکتوبر 2017 12:07

مریم نوازاور حمزہ شہباز کا و قتی طور پر ایک ہونا دکھاوا ہے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18اکتوبر2017ء) :حمزہ شہبازکے متحرک ہونے اور پنجاب حکومت کے معاملات کو دوبارہ دیکھنے کے بعد مریم کی پنجاب حکومت کی بیورہ کریسی میں مداخلت پر بیورو کریسی نے انکے احکامات کو ماننے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیا ہے ۔ جب کہ بیورہ کریسی کے اندر ایک بڑے گروپ نے سکھ کا سانس بھی لیا ہے ۔ پنجاب حکومت کے سینئرز افسران جن کی این اے 120میں الیکشن کے دوران مریم نواز نے بے عزتی کی تھی انہوں نے حمزہ کے آنے سے سکھ کا سانس لیا ہے ۔

(جاری ہے)

مریم نواز پنجاب حکومت سے وفاق کے ایسے افسران کو لانا چاہتی تھیں جو مریم کے میڈیا سیل کے لئے کام کر سکیں۔ لیکن حمزہ کی واپسی کے بعد یہ اقدام رک گیا ہے حمزہ نے پہلے اپنے گروپ کو مضبوط کرنے اور ن لیگ کو لاہور میں متحرک کرنے کے لئے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ اور ڈپٹی میئرز کو ٹاؤن الاٹ کرائے ہیں ۔ کوششوں کے باوجود بھی مریم نواز اور حمزہ کے درمیان سرد جنگ نہ رک سکی ۔ وقتی طور پر مریم نواز اور حمزہ دونوں مل کر کسی ایک اجلاس میں خطاب کریں گے مگر یہ سب دکھاوے کے لئے ہو گا ۔ 

متعلقہ عنوان :