امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ جاپان کا دورہ کریں گے

بدھ 18 اکتوبر 2017 12:59

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ جاپان کا دورہ کریں گے۔ وائٹ ہاوس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹوکیو کے دورے کے دوران جاپانی اغواشدگان کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

اس دورے کے دوران امریکی صدر جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے کے ہمراہ شمالی کوریا کے کارندوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے جاپانی شہریوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ 5 نومبر کو جاپان پہنچیں گے ۔

متعلقہ عنوان :