جاپانی اغوا شدگان کے خاندان اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:03

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) شمالی کوریا کے ہاتھوں اغوا ہونے والے جاپانی شہریوں کے خاندانوں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے نتیجے میں اغواشدگان بخیر وطن واپس لوٹیں گے۔ جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے ہاتھوں اغوا ہونے والے جاپانی شہریوں کے خاندانوں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے دورہ جاپان اور ان سے ملاقات کے نتیجے میں اغواشدگان بخیر اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے۔

(جاری ہے)

میگٴْومی یوکوتا کی والدہ ساکی اے یوکوتانے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٴْن کی بیٹی کو 13 سال کی عمر میں اغوا کر لیا گیا تھا اور وہ صرف اپنے بے گناہ اغوا کئے جانے والے بچّوں کی فوری وطن واپسی چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جاپانی حکومت کو اس مسلے کے حل کیلئے اقدام اٹھانا چاہئے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ تیسرے امریکی صدر ہوں گے جن سے یہ خاندان ملاقات کریں گے۔ اس سے قبل 2006ء میں جارج ڈبلیو بٴْش اور 2014 ء میں باراک اوباما بھی ان خاندانوں سے ملاقات کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :