شمالی کوریا کے معاملے پر ہیلری کلنٹن کی ٹرمپ پر تنقید

بدھ 18 اکتوبر 2017 13:51

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے شمالی کوریا کے بارے میں دیئے جانے والے بیانات کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیموکریٹ سیاستدان کلنٹن نے سیئول میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ری پبلکن صدر کی طرف سے ٹوئٹر پیغامات سے پیانگ یانگ کو عالمی توجہ مل رہی ہے جبکہ واشنگٹن کے اعتماد کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ کلنٹن نے مزید کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کی طرف سے تناؤ بڑھانے پر پریشان ہیں اور اس معاملے کو خطرناک طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ سابق امریکی خاتون اول نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کو شمالی کوریا کے بارے میں اپنی لفظی جنگ کو ختم کر دینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :