Live Updates

(ن)لیگ کی حکومت ملک سے غر یب مکائو پا لیسی پر گامز ن ہے،

نئے ٹیکس عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

بدھ 18 اکتوبر 2017 14:18

(ن)لیگ کی حکومت ملک سے غر یب مکائو پا لیسی پر گامز ن ہے،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کی حکومت ملک سے غر یب مکائو پا لیسی پر گامز ن ہے ،مہنگائی کی چکی میں پسے ہو ئے عوام پر گھر یلو ں استعما ل او ر خوردنو ش کی اشیا ء پر نئے ٹیکس لا گو کر کے ڈرون حملہ کیا گیا ۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت ملک دشمنی اور غر یب دشمنی کی تما م حدود کو پار کر چکی ہے اسحا ق ڈار عوا م پر نئے ٹیکس لگانے کی بجائے ملک سے لو ٹی ہو ئی دو لت کو واپس کر یں عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈال کر اسحاق ڈار ملک اور قوم دشمنی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کے ہا تھ مجبور ہوکر پہلے ہی خو د کشیاں کررہی ہے ایسے حالا ت میں عوام پر نئے ٹیکسو ں کا بو جھ ڈالنا ظلم ہے حکمران اپنی عیا شیو ں کو کم کر نے کیلئے تیار نہیں اب بھی نااہل شخص کو وزیراعظم کا پروٹو کو ل میسر ہے جو کہ قومی خزانہ پر بو جھ ہے وزیر وں اور مشیرو ں کی فو ج ظفر مو ج قو می خزانہ پر بو جھ ہیں قومی خزانہ سے تنخواہ و صو ل کر نے والے نااہل شخص کا د فا ع کر نے پر لگے ہوئے ہیں انہو ں نے مز ید کہا کہ اسحاق ڈار پر کیس چل رہے ہیںقو می خزانہ لو ٹنے والو ں سے عوام کیا خیر کی توقع رکھی نئے لگا ئے گئے ٹیکس عوام کی جیب پر ڈاکہ ہیں تحریک انصا ف نئے لگائے گئے ٹیکسو ں کی بھر پور مذ مت کر تی ہے اور حکومت سے مطا لبہ کر تی ہے کہ نئے ٹیکسو ں کو فوری واپس لیا جائے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات