سعودی شہری نے اپنی موت کی ویڈیو ریکارڈ کرلی ،ْ

سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ویڈیو دیکھا گیا تیز رفتار گاڑی کو سامنے سے آنے والی گاڑی نے زوردار ٹکر ماری ،ْ ڈرائیور موقع پر موت کے منہ چلا گیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:13

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) سعودی عرب میں ہوئے خوفناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ہلاک ہونے والے شخص نے حادثے کی ویڈیو ریکارڈ کی۔یہ افسوسناک واقعہ الرائن اورالبشا شہروں کے مابین ہائی وے پر پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ گاڑی میں سوار 2 نوجوان اونچی آواز میں گانے سنتے ہوئے اپنے سفر کا لطف اٹھارہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈرائیور کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھا شخص یادگارلمحات کو موبائل میں ریکارڈ کررہا تھا اور دونوں ہی ویڈیو بنانے میں اس قدرمگن تھے انہیں سامنے سے آنے والے خطرے کا احساس تک نہ ہوا اور خوشی کے یہ لمحے ذرا سی لاپرواہی کے باعث خوفناک حادثے کی وجہ بن گئی جس میں دو قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ تیز رفتار گاڑی کو سامنے سے آنے والی گاڑی نے زوردار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پرہی موت کے منہ میں چلا گیا جبکہ دوسرا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ یہ پورا واقعہ موبائل میں ریکارڈ ہوگیا اور اگلے ہی روز یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دی گئی جو وائرل ہوگئی۔