سعودی شہری کا لاس اینجلس میں واقع اپنا گھر 85 ملین ڈالر میں فروخت کرنے کا اعلان

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:19

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) سعودی عرب کے ایک امیر ترین شخص نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں واقع اپنا گھر 85ملین ڈالر میں فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔ مکان 6.7ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اس سعودی شہری کا مکان لاس اینجلس کے علاقے بیورلے ہلزمیں واقع ہے جس کا رقبہ 6.7ایکڑ ہے۔ شہری کا کہنا تھا کہ وہ اپنا مکان 85 ملین ڈالر میں فروخت کرنا چاہتا ہے۔ مکان کی مارکیٹنگ کرنے والوں کا کہناہے کہ یہ رقبہ اتنا بڑا ہے کہ وہاں 3 محل تعمیر کئے جاسکتے ہیں جن میں سے ہر ایک کا رقبہ 30ہزار مربع فٹ ہوسکتا ہے۔ یہ مکان 1961ء میں بنایا گیا تھا۔یہ 3 بیڈرومز پر مشتمل فلیٹ ہے جس میں 4 واش روم بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :