جنوبی افریقہ کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان، روبی فریلنک ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:38

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) کرکٹ سائوتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، آل رائونڈر ویان پارنیل فٹنس مسائل کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ ڈولفنز آل رائونڈر روبی فریلنک کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ فاسٹ بائولر کاگیسوربادا اور عمران طاہر کو آرام کی غرض سے ٹی ٹونٹی سیریز سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ ٹیم کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، فرحان بہاردین، کوئنٹن ڈی کوک، اے بی ڈی ویلیئرز، جے پی ڈومینی، روبی فریلنک، بیوران ہینڈرکس، ڈیوڈ ملر، منگالیسو، ڈین پیٹرسن، ایرن فانگیسو، اینڈائل پہلک وایو اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے۔