پی سی بی کاپی ایس ایل کے 4میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ
کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ شروع کی جائے، کراچی پرامن شہر ہے اور یہاںکے شہریوں کا بھی حق ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ دیکھیں، نیشنل اسٹیڈیم کو بحال کرنے کیلئے کام کررہے ہیں جب کہ اگر آپ چاہیں گے توائرپورٹ سے ٹیم کے ہمراہ ہوٹل تک میں خود آئوں گا،وزیر اعلیٰ سندھ کی پی سی بی چیئر مین سے ملاقات میں گفتگو
بدھ 18 اکتوبر 2017 15:48
(جاری ہے)
ترجمان سی ایم ہائوس کے مطابق فروری 2018 میں پی ایس ایل کے 4 میچزکراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزیراعلی ٰنے پی سی بی کے سیکیورٹی انچارج اورآئی جی سندھ کی ملاقات طے کروادی ہے جس کے بعد سیکیورٹی انچارج کرنل اعظم کی آئی جی پولیس سے ملاقات ہوگی۔
اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں بھی انٹرنیشنل مقابلوں کے خواہاں ہیں ، کراچی میں سیکورٹی معاملات پرسندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والوں سے بات کریں گے، سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، پاک ، لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ والے دن ایشن کرکٹ کونسل کا اجلاس بھی ہوگا اور ایشن کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارت شرکت نہیں کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
-
بابر اعظم نے ٹیم بانڈنگ کے حوالے سے غلط تاثر کو مسترد کردیا
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.