ماریا شرا پووا کو کریملن کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پہلے رائونڈ میں شکست

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:51

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا کریملن کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں، مگڈالینا نے شرا پووا کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

عالمی نمبر 57 شرا پووا کو کریملن کپ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی تھی تاہم وہ اپنی سرزمین پر عمدہ پرفارم کرنے میں ناکام رہیں اور پہلے رائونڈ میں سلواکین کھلاڑی مگڈالینا نے انہیں سخت مقابلے کے بعد 7-6، اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :