لیڈی ہیلتھ ورکرز تنخواؤں کی عدم ادائیگی ،میر پو ر میں پیر امیڈیکل کا لج کو بحال کرنے ‘ہیلتھ الاؤنس سیمت دیگر مطالبات فی الفور تسلیم کیے جائیں‘بصورت دیگر 15دنوں کے بعد بھر پور احتجاج کرینگے

پیر ا میڈیکل کے مرکزی صدر سید وقار حسین جعفری ‘شاہد منیر ،ممتاز پیر زادہ ‘سردار امتیاز ‘عرفان اعوان و دیگر کی پریس کانفرنس

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:53

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پیرا میڈیکل سٹاف آزاد کشمیر نے لیڈی ہیلتھ ورکرز تنخواؤں کی عدم ادائیگی ،میر پو ر میں پیر امیڈیکل کا لج کو بحال کرنے ،ہیلتھ الاؤنس سیمت دیگر مطالبات فی الفور تسلیم کیے جائیں۔بصورت دیگر 15دنوں کے بعد ہم بھر پور احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئینگے جسکی تمام تر زمہ داری متعلقہ احکام پر عائد ہو گی ان خیالات کا اظہار پیر ا میڈیکل کے مرکزی صدر سید وقار حسین جعفری ،جنرل سیکرٹری راجہ شاہد منیر ،ممتاز حیسن پیر زادہ ،سردار امتیاز ،محمد عرفان اعوان، راجہ شبیر خان مسعود احمد اعوان ،نزیر کھوکھر اور شفقت اعوان نے مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 4ہزار کے قریب لیڈی ہیلتھ ورکرز کو 8ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود تنخواؤں کی ادائیگی نہ ہوسکی تنخواؤں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرنا ان کا حق ہے حکومت کی جانب سے ان پر تشدد کرنے کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں جس آفیسر نے اپر لا ٹھی چارج کا حکم دیا ہے اس کے خلاف فی الفور ایف آئی آر درج کی جا ئے خواتین پر تشدد کرنا کہاں کا انصاف ہے موجودہ حکومت نے مہاراجہ ہری سنگ کی یاد تازہ کردی ہے انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ حکمران نہیں بد معاش طبقہ ہے اس کا مقبوضہ کشمیر میں کیسا پیغام دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت عامہ سفید ہاتھی بن چکا ہے حکومت کی جانب سے ایمبر جنسیکے نا م پر عوام کو بے وقوف بنایا جا ہا ہے 3اضلاع کے عوام پیر اسٹامول کی گولی دستیاب نہ ہے میر پور کے بعد مظفرآباد واور پونچھ ڈویژن میں پیر امیڈیکل کے ادارے قائم کیے جا ئیں اس ساری سازش میں میں کردار ڈی جی ییلتھ کا ہے ۔

متعلقہ عنوان :