امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رقہ کی آزادی کا سہرا خود لے لیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:45

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) شامی فوج نے داعش کے مرکز رقہ کو آزاد کرا یا ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیت کا سہرا خود لے لیا۔ شہر میں بحالی کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی حمایت یافتہ شامی حزب اختلاف کی فوج نے داعش کو رقہ میں شکست دے کر شہر کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ رواں سال کے جون میں ہونے والی جنگ بلآخر اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔ داعش نے رقہ کو اپنی خلافت کا مرکز بنا رکھا تھا۔شامی حکام کے مطابق علاقے میں بحالی کا کام جاری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے داعش کے خلاف اس جیت کو اپنی کامیابی قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :