امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلم،دیگر ملکوں پر سفری پابندی پر عملدرآمد روک دیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:45

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) امریکی عدالت نے امریکا کے صدر کے تیسرے سفری پابندیوں کے ایگزیکٹو آرڈر پر عملدرآمد روک دیاہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی صدر نے تیسرے اپنے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ایران، لیبیا، صومالیا، شام، یمن، چاڈ اور شمالی کوریا کے شہریوں کی امریکا آمد پر مکمل پابندی لگادی تھی۔ اور بدھ کے روز ایگزیکٹو آرڈر پر عمل درآمد شروع ہونا تھا لیکن انسانی اور شہری حقوق کی تنظیموں کی درخواست پر ریاست ہوائی کے وفاقی جج ڈیرک واٹسن نے ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کو مسترد کرتے ہوئے۔

سفری پابندیوں کے حکم پر عملدرآمد غیر معینہ مدت تک روکنے کا حکم دیا۔سب سے پہلے ٹرمپ نے سات مسلمان ملکوں یمن، عراق، لیبیا، صومالیا، شام اور ایران کے شہریوں پر ایک سو بیس روز کیلئے امریکا کے سفر پر پابندی لگائی تھی۔

(جاری ہے)

شام کے شہریوں اور تارکین وطن کی امریکا آمد پر مکمل پابندی لگائی تھی۔لیکن کچھ ریاستوں کے وفاقی ججز نے دو مرتبہ سفری پابندیوں کے ایگزیکٹو آرڈر پر عملدرآمد روک دیا تھاٹرمپ انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے اپیل ٹرمپ کی تھی۔اعلی عدالت نے ٹرمپ کے سفری پابندیوں کے حکم پر جزوی عملدرآمد کی اجازت دی تھی۔لیکن ٹرمپ نے ستمبر کے ماہ میں تیسرا حکم جاری کیا۔ اور عراق کو نکال کر چاڈ اور شمالی کوریا کے نام شامل کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :