وزیراعلیٰ بلوچستان نے سول ہسپتال ،

کمبائنڈملٹری ہسپتال کوئٹہ کا دورہ ،بم دھماکہ کے زیرعلاج زخمیوں کی عیادت

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:08

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سول ہسپتال ،
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے سول ہسپتال کوئٹہ اورکمبائنڈملٹری ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا اوروہاں زیرعلاج بم دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزرأ سردارمحمداسلم بزنجو، میرسرفرازبگٹی،عبدالرحیم زیارتوال،سرداررضامحمدبڑیچ، میر محمدخان لہڑی، چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگ زیب حق،آئی جی پولیس،ڈی آئی جی کوئٹہ ،کمشنر کوئٹہ اوردیگر حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

وزیراعلیٰ نے فرداً فرداً تمام زخمیوں سے اُن کی خیریت دریافت کی اوراُن کے عزم وحوصلے کو سراہتے ہوئے انکی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کے علاج ومعالجہ میں کوئی کسراُٹھانہ رکھیں۔