علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،امتحانانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:15

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،امتحانانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی
فیصل آباد۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیراہتمام میٹرک سے پوسٹ گریجوایٹ سطح تک منعقد ہونے والے سمسٹربہار 2017ء کے امتحانات کے انعقاد کے سلسلے میں صوبہ بھر میں قائم امتحانی مراکز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کردی ہے،حکمنامہ کے مطابق امتحانی مراکز میں کتب،گائیڈز،حل شدہ پرچے،ڈیجیٹل ڈائریاں،موبائل فونز اور اسلحہ لے جانے کی بھی ممانعت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :