اے پی ایم ایل صرف پرویز مشرف کی جماعت ہے،اس نام سے کوئی بھی دوسرا گروپ غیر آئینی ہے،شہزاد ستی
انتشاری ٹولہ پارٹی نام کے ساتھ ف، ق، گ لگا کر نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے،کارکنان دھوکے میں نہ آئیں، جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات اے پی ایل
بدھ 18 اکتوبر 2017 17:59
(جاری ہے)
آل پاکستان مسلم لیگ (محمد علی جناح) نام کی کسی جماعت کاآئینی طور پر کوئی وجود نہیں ہے۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے نام کے ساتھ اضافی الفاظ لگا کر ایک دھڑے کا تاثر دینے والے غیر آئینی اقدام کے مرتکب ہورہے ہیں۔اس دھڑے کے خالق احمد رضا قصوری اور ان کے ساتھیوں فیصل سدوزئی،مخدوم رفیع رضا اور دیگر کو پارٹی سربراہ سید پرویز مشرف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکال دیا تھا۔اس پر یہ لوگ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور پارٹی کارکنان کو گمراہ کرنے کے لئے ڈھائی اینٹ کی الگ مسجد بنا رہے ہیں۔ سید پرویز مشرف کی سیاسی جماعت صرف آل پاکستان مسلم لیگ ہے۔ کسی بھی اور دھڑے یا گروہ سے سید پرویز مشرف کا کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وہ ایسے کسی گروہ کی سرپرستی کررہے ہیں۔ اس بات کی وضاحت سید پرویز مشرف اپنے خطاب میں کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتشاری ٹولے کا مقصد سید پرویز مشرف کی جماعت کو ناکام کرنا ہے اس لئے گمراہ کن پروپیگنڈہ کیاجارہا ہے۔ سید پرویز مشرف کے چاہنے والوں اور اے پی ایم ایل کے مخلص کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی بہکاوے میں نہ آئیں اور اپنے اپنے صوبے کی منتخب قیادت کے ساتھ مل کر کام کریں اورملک میں مثبت تبدیلی کے لئے اپنے قائد ین سید پرویز مشرف اور ڈاکٹر محمد امجد کے ہاتھ مضبوط کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.