فرانس میں خواتین پر فقرہ کسنے یا سیٹی بجانے پر جرمانہ ہو گا

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:20

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) فرانس میں خواتین پر سرعام فقرے کسنے ، سیٹی بجانے یا غیر اخلاقی اشارے بازی سے نمٹنے کیلئے نئے قانون کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے قانون کے تحت فحش اشارے کرنیوالوں کو موقع پر جرمانہ ادا کرنا ہو گا ،نئے قانون کی روح رواں 34 سالہ وزیر قانون مارلین شیپا ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا ایسے قانون کی سخت ضرورت تھی کیونکہ موجودہ قوانین میں گلیوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کی کوئی تعریف نہیں، نئے قانون کی تیاری کے لئے 5رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ہراساں کی تعریف اور جرمانے کے تعین کے لئے پولیس اور مجسٹریٹس کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :