شوہر نے بیوی کے سابقہ کمپنی مالک کا کان ہی چبا ڈالا، جرم کا مرتکب ہونے پر چھ ماہ جیل کی سزا

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:22

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) دبئی میں ایک چرواہے نے اپنے بیوی کے سابقہ کمپنی مالک پر جسمانی حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا ۔ پولیس نے چرواہے کو اس جرم کا مرتکب ہونے پر چھ ماہ جیل کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

عدالت کے ریکارڈ کے مطابق اس 49 سالہ سوڈانی چرواہے نے اپنی بیوی کے سابقہ کمپنی کے مالک کے بائیں کان پر کاٹا جس سے اسکے کان کی لو کا ایک حصہ اتر گیا۔ عدالت نے اس شخص کی سزا مکمل ہونے کے بعد اسکو ملک بدر کرنے کا حکم سنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 14 مئی کو پیش آیا جسکا فیصلہ عدالت جلد سنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :