Live Updates

چیف الیکشن کمشنر کے زیر استعمال گاڑی قانو ن کے تحت حاصل کی گئی ،فواد چوہدری کا بیان قطعاً غلط اور بے بنیاد ہے ،

الیکشن کمیشن یا چیف الیکشن کمشنر بارے غیر ذمہ دارانہ بیان دینے سے گریز کیا جائے، ایک مخصوص ٹولہ سوشل میڈیا پر بھی اس طرح کا گمراہ کن پروپیگنڈا چیف الیکشن کمشنر کے خاندان بارے پھیلا رہا ہے جو،چیف الیکشن کمشنر کے خاندان کے کسی بھی فرد کا اس سے کوئی تعلق نہیں ،پاکستان کے ہر شہری بشمول چیف الیکشن کمشنر کے عزیز واقارب کو اپنا شعبہ اختیار کرنے کا آئینی حق ہے، اس طرح کے ہتھکنڈوں سے الیکشن کمیشن نہ مرعوب ہوگا اور نہ ہی بلیک میل ہوگا ترجمان الیکشن کمیشن ہارون شنواری کا تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کے بیان پر کی تردید

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:27

چیف الیکشن کمشنر کے زیر استعمال گاڑی قانو ن کے تحت حاصل کی گئی ،فواد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کے زیر استعمال گاڑی قانو ن کے تحت حاصل کی گئی ہے،فواد چوہدری کا بیان قطعاً غلط اور بے بنیاد ہے ، الیکشن کمیشن یا چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیان دینے سے گریز کیا جائے، ایک مخصوص ٹولہ سوشل میڈیا پر بھی اس طرح کا گمراہ کن پروپیگنڈا چیف الیکشن کمشنر کے خاندان کے بارے میں پھیلا رہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔

،چیف الیکشن کمشنر کے خاندان کے کسی بھی فرد کا الیکشن کمیشن سے کوئی تعلق نہیں ہے،پاکستان کے ہر شہری بشمول چیف الیکشن کمشنر کے عزیز واقارب کو اپنا شعبہ اختیار کرنے کا آئینی حق ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح کے ہتھکنڈوں سے الیکشن کمیشن نہ مرعوب ہوگا اور نہ ہی بلیک میل ہوگا۔ بدھ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان ہارون شنواری نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری کے میڈیا پر چیف الیکشن کمشنر کی نئی سرکاری گاڑی کی خرید کے حوالے سے بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری قانو ن وقواعد کے مطابق جب بھی کوئی سرکاری گاڑی اپنے مقررہ مدت پوری کر لیتی ہے تو اس کو ناکارہ قراردیا جاتاہے اور نیلام کر دی جاتی ہے اور اس کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرا کے اس کے بدلے میں دوسری گاڑی حاصل کی جاتی ہے۔

یہ قانون مروجہ ضابطوں کے مطابق تما م سرکاری گاڑیوں کے لئے رائج ہیترجمان نے کہاکہ جب چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے 6 دسمبر 2014ء کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تو اس وقت سے پہلے ہی پرانی گاڑی نیلام ہو چکی تھی۔ جو کہ پچھلے چیف الیکشن کمشنر کے زیر استعمال تھی اور چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کے زیر استعمال گاڑی اس مروجہ قانو ن کے تحت حاصل کی گئی ہے اور مقررہ وقت تک استعمال کے بعد قانون کے مطابق یہ گاڑی بھی ناکارہ قرار دے کر دوسری گاڑی حاصل کی جائیگی۔

جو کہ چیف الیکشن کمشنر خواہ کوئی بھی ہو ان کے زیر استعمال ہو گی ترجمان نے کہا کہ مذکورہ رہنما کا بیان قطعاً غلط اور بے بنیاد ہے اور الیکشن کمیشن اس کی سختی سے تردید کرتا ہے اورتنبیہ کی جاتی ہے کہ کوئی بھی ایسا غیر ذمہ دارانہ بیان الیکشن کمیشن جیسے آئینی ادارے کے بارے میں یا چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں دینے سے گریز کیا جائے۔1995 ء ہی سے تما م چیف الیکشن کمشنر ز صاحبان کے زیر استعمال گاڑی رہی ہے جس کا قانون کے مطابق ان کو حق حاصل ہے۔

ایک مخصوص ٹولہ سوشل میڈیا پر بھی اس طرح کا گمراہ کن پروپیگنڈا چیف الیکشن کمشنر کے خاندان کے بارے میں پھیلا رہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے خاندان کے کسی بھی فرد کا الیکشن کمیشن سے کوئی تعلق نہیں ہے لہذا اس کے خاندان کی سرکاری حیثیت میں قومی فرائض کی ادائیگی کو غلط انداز میں پیش کرنے سے گریز کیا جائے۔ پاکستان کے ہر شہری بشمول چیف الیکشن کمشنر کے عزیز واقارب کو اپنا شعبہ اختیار کرنے کا آئینی حق ہے۔ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے الیکشن کمیشن نہ مرعوب ہوگا اور نہ ہی بلیک میل ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات