جی ایس پی سے نہ صرف پاکستان بلکہ یورپی یونین کو بھی فائدہ ہوا ،پرویز ملک

پاکستان سے درآمدات میں اضافہ ہوا ، مشینوں اور دیگر مال کی طلب میں اضافہ ہوا جو مینوفیکچرنگ میں استعمال ہوتا ہے اور یورپی یونین میں ان کی درآمدات بھی بڑھیں۔پاکستان میں صنعتی و تجارتی شعبوں میں ہونے والی ترقی اور عام آدمی کے لئے جی ایس پی کے فوائد بہت زیادہ ہیں وفاقی وزیر تجارت اور ٹیکسٹائل محمد پرویز ملککی یورپی یونین کے پارلیمنٹیرین وفد سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر برائے تجارت اور ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ جی ایس پی نے نہ صرف پاکستان کو فوائد پہنچائے بلکہ یورپی یونین کے ممالک کو بھی فائدہ ہوا جس نے پاکستان سے درآمدات میں اضافہ کیا۔ مشینوں اور دیگر مال کی طلب میں اضافہ ہوا جو مینوفیکچرنگ میں استعمال ہوتا ہے اور یورپی یونین میں ان کی درآمدات بھی بڑھیں۔

پاکستان میں صنعتی و تجارتی شعبوں میں ہونے والی ترقی اور عام آدمی کے لئے جی ایس پی کے فوائد بہت زیادہ ہیں ۔وفاقی وزیر برائے تجارت اور ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک اور اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف علی سے یورپی یونین کے پارلیمنٹیرین جین لامبرٹ اور سٹاور لمبریندس نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پارلیمنٹیرین اور اعلی حکام کو پاکستان میں صنعتی و تجارتی شعبوں میں ہونے والی ترقی اور عام آدمی کے لئے جی ایس پی کے فوائد سے آگاہ کیا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے مختلف اقدامات جو جی ایس پی کے اہم مقاصد میں شامل ہیں، کے بارے میں بھی بتایا گیا جن میں برآمدات میں اضافہ سے غربت کا خاتمہ، پائیدار امن کا فروغ، گڈ گورننس شامل ہیں اور ان پر مذاکرات کئے گئے۔و فاقی وزیر نے بتایا کہ جی ایس پی نے نہ صرف پاکستان کو فوائد پہنچائے جو تجارت کے اس ضافے کی صورت میں سامنے آیا بلکہ یورپی یونین کے ممالک کو بھی فائدہ ہوا جس نے پاکستان سے درآمدات میں اضافہ کیا۔ مشینوں اور دیگر مال کی طلب میں اضافہ ہوا جو مینوفیکچرنگ میں استعمال ہوتا ہے اور یورپی یونین میں ان کی درآمدات بھی بڑھیں۔

متعلقہ عنوان :