قندیل بلوچ قتل کیس ،مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت خارج،پولیس نے مفتی عبدالقوی کو گرفتار کرلیا
احاطہ عدالت سے فرار ہونے والے مفتی عبدالقوی کو جھنگ جاتے ہوئے مظفرگڑھ ہائی وے سے گرفتار کیا گیا،ایس پی ملتان کینٹ ڈاکٹر فہد کی میڈیا سے گفتگو مفتی عبدالقوی کو موبائل فون لوکیشن کی مدد سے گرفتار کیا گیا،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل،آج مقامی عدالت میں پیش کر کے مفتی عبدالقوی کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی جائے گی ،پولیس ذرائع
بدھ 18 اکتوبر 2017 18:30
(جاری ہے)
اس دوران موقع ملنے پر مفتی عبدالقوی احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے،پولیس نے مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کیلئے ان کے گھراور مدرسے پرچھاپے مارے اور موبائل فون لوکیشن کے ذریعے انہیں ٹریس کرتے ہوئے مظفرگڑھ سے گرفتار کرلیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی مظفرگڑھ کے راستے جھنگ فرار ہورہے تھے کہ ہائی وے کے پولیس ناکہ پرانہیں حراست میں لے لیا گیا،ایس پی کینٹ ملتان ڈاکٹرفہدنے مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کی تصدیق کردی،پولیس ذرائع کے مطابق مفتی عبدالقوی کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور امکان ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی جائے گی ۔
قبل ازیں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت میں دلائل دیتے ہوئے ملزم عبدالقوی کے وکیل رانا محبوب عالم نے کہا کہ مفتی عبدالقوی کے خلاف میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے ،ان پرمریدین کے ذریعے قتل کی دھمکیوں کا الزام ہے حالانکہ مفتی عبدالقوی پیر نہیں ہیں۔ قتل کے مقدمہ میں گرفتار کسی ملزم نے مفتی عبدالقوی کے خلاف قتل کروانے کا بیان نہیں دیا۔گرفتار ملزمان کے اقبالی بیان میں کہیں بھی مفتی عبدالقوی کو نامزد نہیں کیا گیا۔ مفتی عبدالقوی کے خلاف قندیل بلوچ کے بھائی عارف کو قتل کرنے کی ترغیب دینے کا الزام غلط ہے۔قندیل بلوچ کے والد جو مقدمہ کے مدعی ہیں وہ اپنے بیان سے پہلے ہی منحرف ہو چکے ہیں۔ مفتی عبدالقوی کو صرف مفروضوں کی بنیاد پر نامزد کیا جا رہا ہے۔مفتی عبدالقوی کے والد اور دادا بھی مفتی تھے، ان کے خاندان کی بہت زیادہ دینی خدمات ہیں۔مفتی عبدالقوی ایل ایل ایم، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حامل ہیں جبکہ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ قندیل بلوچ کے والد نے اپنے سگے بیٹوں کو مقدمہ میں نامزد کر دیا، اسے مفتی عبدالقوی سے کیا رنجش ہو سکتی ہی ۔ مفتی عبدالقوی کا رابطہ قندیل بلوچ کے بھائی عارف سے تھا جس کاریکارڈ موجود ہے۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سنتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا اور کچھ دیر بعدمفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم سنادیا ،اس دوران مفتی عبدالقوی وکلاء کی مدد سے احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے تاہم بعدازاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے انہیں مظفرگڑھ کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔ واضح رہے گذشتہ برس جولائی میں معروف ماڈل قندیل بلوچ کو مبینہ طور پر ان کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا جبکہ اس مقدمے میں مقتولہ کا کزن حق نواز بھی مبینہ طور پر شامل تھا۔ یہ دونوں ملزمان اس وقت ملتان جیل میں ہیں۔ قندیل بلوچ کے والد عظیم کی درخواست پر رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو بھی اعانت جرم کے الزام میں مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا، لیکن 15 ماہ گزرنے کے باوجود بھی پولیس کیس کا چالان مکمل نہیں کر سکی۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.