مقبوضہ کشمیر، اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کا ساتھی طالب علم کی گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:43

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کے طلباء نے بھارتی پولیس کے ہاتھوں اپنے ایک ساتھی طالب علم کی گرفتاری کیخلاف بدھ کے روز زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے طالب علم جنید کو اتوار کے روز آرہ گام میں واقع اپنے گھر سے گرفتار کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

طالب علم کی بلا جواز گرفتاری کے خلاف بڑی تعداد میں طلباء نے حتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی طلباء نے کیمپس سے باہر نکل کراحتجاج کی کوشش کی تاہم یہاں تعینات بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے انہیں منتشر کرنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ قابض اہلکاروں نے یونیورسٹی کیمپس کے اندر بھی آنسو گیس کے گولے داغے۔ مظاہرے میں شریک ایک طالب علم نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ انکے ساتھی کو بلا جواز طور پر گرفتار کیا گیا اور جب تک اسے رہا نہیں کیا جاتا ، وہ احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :