عمران جلد سیاست سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے،بلاول بھٹو زرداری

مخدوم خاندان سے پرانا رشتہ ہے، انہوں نے عوام کیلئے جدوجہد کی ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:17

عمران جلد سیاست سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے،بلاول بھٹو زرداری
بھٹ شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ان شاء اللہ جلد عمران خان سیاست سے خود ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری بھٹ شاہ پہنچے، اس موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے،بھٹ شاہ میں رکن قومی اسمبلی مخدوم سعید الزماں نے ان کا استقبال کیا۔بلاول بھٹو زرداری مخدوم ہائوس بھی گئے،جہاں انہوں نے مخدوم جمیل الزماں سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ مخدوم خاندان سے پرانا رشتہ ہے، انہوں نے عوام کیلئے جدوجہد کی ہے۔