Live Updates

18اکتوبر سانحہ کاربین الاقوامی سازش تھی، قیادت پرویز مشرف کررہا تھا،منظور حسین وسان

18 کے شروع میں ساز شوں میں ملوث لوگ سامنے آئینگے، 18اکتوبر اور 27دسمبر دونوں میں مماثلت ہے،وزیر صنعت و تجارت سندھ اس وقت قومی حکومت کی بھی سازش ہورہی ہے،وہ وقت بھی جلد آنے والا ہے جب عمران خان بھی کہے گا مجھے جلدی کیوں نکالا،میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر صنعت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر سانحہ کاربین الاقوامی سازش تھی، جس کی قیادت پرویز مشرف کررہا تھا، سانحہ کارساز تحقیقات کے نتائج جلد برآمد ہونگے۔بدھ کویادگار شہدا کارساز پر میڈیا سے گفتگو کرتے منظور وسان نے کہا کہ سانحہ کارساز میں پیپلزپارٹی کو انصاف نہیں ملا، پرویز مشرف نے اتنے عرصے بعد بیانات کیوں دئے، شہید بی بی بی کو ایک سازش کے تحت قتل کیا گیا۔

انہوں نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ2018 کے شروع میں ساز شوں میں ملوث لوگ سامنے آئینگے،18 اکتوبر اور27 دسمبر دونوں میں مماثلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو حالات ہیں شہید بی بی کا نہ ہونا یہ عوام اور پاکستانیوں کا بڑا نقصان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عمران خان کے متعلق پوچھے گئے سوال میں کہا کہ وہ وقت بھی جلد آنے والا ہے جب عمران خان بھی کہے گا کہ مجھے جلدی کیوں نکالا، عمران خان جیل نہیں مگر باہر ضرور جاسکتا ہے۔

منظور وسان نے کہا کہ اس وقت قومی حکومت کی بھی سازش ہورہی ہے،مگر یہ سازش ناکام ہوگی، یہ سازشیں بند ہونی چاہئیں،سازشیں آخر کب تک چلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ2018 میں بھٹو سے لیکر بی بی تک کے قاتل بے نقاب ہونگے اور اللہ کی پکڑ میں آئینگے۔ منظور حسی ن وسان کا کراچی میں چھرا گروپ کے متعلق کہنا تھا کہ چھرا مار شخص کی کارروائیاں عالمی سازش کا حصہ ہیں،کراچی کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھرا مار کو پکڑنے میں وزیر داخلہ سہیل سیال کی نہیں بلکہ پولیس کی ناکامی ہے، پہلے ہتھوڑا گروپ تھا اب چھرا مار گروپ سامنے آگیا ہے، سی پیک اور کراچی کی ترقی دشمن سے برداشت نہیں ہوتی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :