درآمدی اشیاپر 80فیصد ریگولیٹرڈیوٹی ٹیکس ظلم ہے ،اس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا‘میاں مقصود احمد
بجٹ سے قبل منی بجٹ حکمرانوں کی بے حسی کامظہرہے،اضافے کو فوری واپس لیاجائے‘امیر جماعت اسلامی پنجاب
بدھ 18 اکتوبر 2017 19:23
(جاری ہے)
اب عوام مایوس ہوکر ظالم حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔حکمرانوں کو جھولیاں بھربھرکو ووٹ ڈالنے والے اس وقت جھولیاں اٹھااٹھاکر بددعائیں دینے پر مجبور ہیں۔
لوگوں کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے عاقبت نااندیش فیصلوں اور ڈنگ ٹپائوپالیسیوں کی بدولت امیر اور غریب کے درمیان تفریق بڑھ چکی ہے۔امیر پہلے سے زیادہ امیر اور غریب پہلے سے زیادہ غریب ہوگیا ہے۔رہی سہی کسر ذخیرہ اندوزوں ،گرانفروشوں اور دکانداروں نے خود ساختہ نرخ بڑھاکرپوری کردی ہے۔پوراملک کرپٹ مافیا کے رحم وکرم پر ہے۔منڈیوں میں سرکاری نرخ ناموں پرکوئی عمل درآمد نہیں کرتا بلکہ عوام سے من مانے دام وصول کیے جاتے ہیں۔دکانداروں اور گاہکوں کے درمیان بحث و تکراراور جھگڑے روزانہ کامعمول بن چکے ہیں۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی عملاً غیر فعال ہوچکی ہیں۔پوراملکی نظام ہی رشوت خوری کی دلدل میں دھنستا چلاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ چندسڑکوں کی تعمیر کانام ترقی رکھ کر عوام کو بے وقوف نہیں بنایاجاسکتا۔حقیقی مسائل کا ادراک کرکے ہی ترقی کی منازل طے کی جاسکتی ہے۔غیر ملکی سرمایہ دارپاکستان آنے سے گھبراتے ہیں جبکہ ملکی سرمایہ دار آئے روزکے ٹیکسوں،لوڈشیڈنگ اور رشوت خوری کے باعث بیرون ملک کا رخ کرنے پرمجبور ہیں۔ حکمرانوں کو قومی خزانے کی لوٹ مارسے فرصت ہی نہیں ہے اور نہ ہی انہیں عوامی مسائل حل کرنے کی کوئی فکر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.