وزیر صحت نے لاہور جنرل ہسپتال میں زیرعلاج معروف فنکار جاوید کوڈو کی عیادت کی

جاوید کوڈو قومی اثاثہ ہیں، ان کا سرکاری خرچ پر علاج کیا جائے گا‘صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے لاہور جنرل ہسپتال میں زیرعلاج سٹیج اداکار جاوید عرف کوڈو کی عیادت کی-اس موقع پرمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام صابر اور معالجین نے وزیر صحت کو جاوید کوڈو کی صحت کے حوالے سے بریف کیا-ڈاکٹر غلام صابر نے بتایا کہ جاوید عرف کوڈو معدے کے السر کے پرانے مریض ہیں اور السر پھٹ جانے کی وجہ سے ایل جی ایچ کے پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر افسر علی بھٹی کی زیر نگرانی مریض کا فوری آپریشن کیا گیا ہے اور اب مریض کی حالت بہتر ہی-اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ جاوید کوڈو قومی اثاثہ ہے جنہوں نے اپنی اداکاری سے ساری عمر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بھکیری ہیں-وزیر صحت نے کہا کہ بیمار فنکار کا علاج سرکاری خرچ پر کیا جائے گا - انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو جاوید کوڈو کی خصوصی دیکھ بھال کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال کا بھی اچانک دورہ کیا- انہوں نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کا - ہسپتال میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا-اس موقع پر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے کنسلسٹنٹ نے ہسپتال کی ری ویمپنگ کے حوالے سے بریفنگ دی-خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال میں صفائی کے بہترین انتظامات اور ایمرجنسی میں مریضوں کے علاج معالجہ اور دیگر اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر راشد ضیاء اور ایم ایس ڈاکٹر سہیل ثقلین کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :