ْملتان، شادی شدہ خاتون پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے والے ملزم کو دو مرتبہ سزائے موت کا حکم

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:55

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شجاع آباد میںشادی شدہ خاتون پر تیزاب پھینک کر اسے قتل کرنے والے ملزم کو دو مرتبہ سزائے موت کاحکم سنایا ہے، انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر1کے جج نے ملزم کو دومرتبہ عمرقید اور 20لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔استغاثہ کے مطابق شجاع آباد کے رہائشی 25سالہ کاشف عرف کاشی نے تین بچوں کی ماں ممتاز بی بی پر ناجائز تعلقات سے انکار پر تیزاب پھینک دیاتھا۔

(جاری ہے)

ممتاز بی بی اپنے گھر میں اپنی کم سن بیٹی کے ہمراہ سورہی تھی کہ ملزم کاشف نے ان پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔ بعدازاں ممتاز بی بی نے ہسپتال میں دم توڑ دیاتھا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے ملزم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ،انسداد دہشت گردی ایکٹ 7/Aکے تحت سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دو مرتبہ عمرقید اور 10لاکھ روپے جرمانہ اورسات سال قید بامشقت اور50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

متعلقہ عنوان :