مقبوضہ کشمیر : چوٹیاں کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر لوگحفاظتی اقدامات اختیار کرنے پر مجبور

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:09

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کی چوٹیاں کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر شمالی کشمیر خاص طورپر ضلع بارہمولہ میں لوگوںنے اپنے گھروں کی کھڑکیوں اور دروازوں پر گریلیںلگانے پر مجبور کردیا ہے ۔ میڈیارپو رٹ کے مطابق گریلیں لگوانے کی سکت نہ رکھنے والے لوگوںنے اپنے گھروں کو محفوظ بنانے کیلئے دروازوں اور کھڑکیوں پر آہنی راڈ نصب کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اوڑی کے رہائشی محمد اقبال نجار پیر کو جن کی اہلیہ کی چوٹی کاٹ لی گئی ہے نے کہاہے کہ انہوںنے گھر کو محفوظ بنانے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے ہیں۔بونیار کے رہائشی نصیر احمد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انہوںنے بھی گھر کے دروازوںاور کھڑکیوں پر گریلیں اور راڈ نصب کئے ہیں ۔ Zandfarnکے رہائشی سمیر احمد نے بتایا کہ چوٹیاںکاٹنے کے بڑھتے واقعات کے بعد خواتین نے اب باغوں اور کھیتوں جانا چھوڑدیاہے اور مرد بھی شام کے بعد گھروں سے کم نکلتے ہیں۔ پٹن کے رہائشی الطاف احمد نے بتایا کہ انہوںنے اپنے گھرکے گرد ٹین کی شیٹ لگا دی ہے ۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوںمیںنوجوانوں کی ٹولیاں رات کو پہرہ بھی دیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :