کوٹ بھلوال جیل میں نظربندوں کو برہنہ کرکے جسمانی تشدد کا نشانہ بنا ئے جا نے کا انکشا ف

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:10

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) مقبوضہ کشمیرمیںکوٹ بھلوال سینٹرل جیل کے حکام نظربندوں کے بنیادی اور قانونی حقو ق پامال کرتے ہوئے نظربندوں کوبرہنہ کر کے جسمانی تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کے حلقوں میں جیل کی ایک تصویر گردش کررہی ہے جس میں ایک نظربند کو مکمل طورپر برہنہ دکھایاگیا ہے جسے جیل حکام جسمانی تشدد کانشانہ بنارہے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ میںکہاگیا ہے کہ جموںوکشمیر کی جیلوں میں کشمیری نظربندوں پر تشدد اور انکے ساتھ بدسلوکی کے واقعات عام ہیںجوکہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس طرح کے واقعات پہلے بھی رونما ہو چکے ہیں تاہم ان میں ملوث جیل حکام کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ علاقے کی جیلوں میں کشمیریوں کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنانااور انکے ساتھ بدسلوکی کے واقعات عام ہیں تاہم اس بارے میں اطلاعات جیل سے باہر نہیں آتی ہیں ۔

رپورٹ میں ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے کہاگیا ہے کہ متعدد بار اس طرح کے واقعات کے بارے میں متعلقہ حکام کو اطلاعات ملی ہیں تاہم کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق نظربندوں کو نفسیاتی طورپر خوفزدہ کرنے کیلئے ان کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات میں نہ صرف جیل کے حکام بلکہ بعض اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پولیس کے حلقوں میں قیدی کی برہنہ تصویر کی گردش بھی ایک دانستہ اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :