غزہ کی پٹی میں ئے سیکیورٹی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے علاقے میں بھرتیوں کا آغازکر دیا گیا ہے، حسین الشیخ

صدر محمود عباس نے ایک نئے فرمان پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت غزہ کی پٹی میں نئی اہلکاروں کی بھرتی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے، بیان

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:16

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) فلسطینی تحریک فتح کے مرکزی رہ نما اور جماعت کی سینٹرل کمیٹی کے رکن حسین الشیخ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ئے سیکیورٹی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے علاقے میں بھرتیوں کا آغازکر دیا گیا ہے۔تحریک فتح کے رہ نما حسین الشیخ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر محمود عباس نے ایک نئے فرمان پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت غزہ کی پٹی میں نئی اہلکاروں کی بھرتی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

فلسطین کے سرکاری ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں حسین الشیخ نے بتایا کہ غزہ مین امن قومی حکومت کے استحکام اور تمام محکموں کی ذمہ داریاں اپنے ہاتھ میں لینے پر منحصر ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک فتح نے قومی مفاہمت کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کیا ہے جس کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ مصالحت کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم الشیخ نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی جماعت نے قومی مصالحت کے لیے کس طرح کی لچک دکھائی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فتح کی مرکزی کمیٹی کو مفاہمتی معاہدے کی دستاویز پر بہت سے تحفظات تھے مگر صدر عباس معاہدے پر دستخط کرنے پر مصر رہے جس کیبعد مرکزی کمیٹی کو بھی یہ معاہدہ قبول کرنا پڑا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے حماس اور فتح نے مصر کی زیرنگرانی قومی مصالحتی معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ معاہدے سے قبل حماس اور فتح کی قیادت نے مصری انٹیلی جنس وزیر خالد فوزی کی زیرنگرانی دو روز تک قاہرہ میں مذاکرات جاری رہے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :