مظفرآباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا

شہری علاقوں میں 14سی16گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 20گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ،کاروباری نظام ٹھپ ہوکر رہ گیا، شہریوں کا احتجاج کا اعلان

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا ! شہری علاقوں میں 14سی16گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 20گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے کاروباری نظام ٹھپ ہوکر رہ گیا، محکمہ برقیا ت ذمہ دار واپڈا کو ٹھہرا رہا ہے جبکہ واپڈا بجلی کی کمی کا رونا رورہا ہے ، شہریوں نے شدید احتجاج کرنے کا اعلان کردیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 6گھنٹے جاری کرنے کے باوجود مظفرآباد کے شہری علاقوں میں 14سی16گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ، جس سے ایک طرف بجلی سے چلنے والے 75%کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے ، ہزاروں گھروں کے چولہے بجھ گئے جبکہ بجلی کا نظام چلانے والا محکمہ برقیات لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے بجائے لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار واپڈا کو ٹھہرا رہا ہے ، جبکہ واپڈا بجلی میں 6ہزار سے 7ہزار میگاواٹ کی کمی کا رونا رورہا ہے اُن کا کہنا ہے کہ بجلی کی شارٹیج کی وجہ سے آزادکشمیر میں لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے جبکہ اِس وقت آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں بجلی کی ضرورت 4سو میگاواٹ ہے ،موجودہ صورت حال میں 1سو میگاواٹ سے بھی کم بجلی شہریوں کو فراہم کی جارہی ہے جو کہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کیلئے رابطہ مہم شروع کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :