چیف سیکرٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) چیف سیکرٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے اس درخواست پرلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان سماعت کریں گے درخواست گزار وقاص ملک کے مطابق انہوں نے اپنے عہدے کی بحالی کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کو ایک درخواست دی جس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو سکاجبکہ درخواست گزار وقاص ملک کو سرکاری عہدے سے برطرف کر دیا گیا جس پر وقاص ملک نے چیف سیکرٹری کے اس اقدام کیخلاف محکمانہ اپیل بھی دائر کی لیکن ان کی کوئی شنوائی نہ ہو سکی جس کے خلاف محکمانہ اپیل کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :