پانامہ لیکس میں شامل دیگر افراد کے احتساب کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

بدھ 18 اکتوبر 2017 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) شریف خاندان کے علاوہ پانامہ لیکس میں شامل دیگر افراد کے احتساب کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

یہ درخواست مقامی شہری محمد الیاس کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں صدر پاکستان، وزیر اعظم ، سپیکر قومی اسمبلی اور چیف الیکشن کمشنر پاکستان اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانامہ لیکس میں 300 سے زائد افراد کا نام آیا ہے لیکن شریف خاندان کے علاوہ 259 افراد کا احتساب نہیں کیا جا رہا،صرف شریف خاندان کا احتساب ہونا اور باقی کو نظر انداز کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، پانامہ لیکس میں شامل دیگر افراد بھی احتساب کیا جائے، احتساب کے سپریم ادارے چیئرمین نیب کے تعیناتی بھی قانون کے برعکس ہوئی ہے، درخواست گزار کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پانامہ کیس کے دیگر کرداروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے،پانامہ لیکس میں شامل کے دیگر افراد کا کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور چیرمین نیب کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔

متعلقہ عنوان :