ْبے نظیر بھٹو کو سابق صدر پرویز مشرف قتل کروا کر بیرون ملک مزے کر رہا ہے، سید خورشید شاہ

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:12

ْبے نظیر بھٹو کو سابق صدر پرویز مشرف قتل کروا کر بیرون ملک مزے کر رہا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو سابق صدر پرویز مشرف قتل کروا کر بیرون ملک مزے کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز کارساز شہید پر فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں مشرف نے پہلے الزامات کیوں نہیں لگائے،جب وہ ملک میں تھے تو تب ان کو یہ خیال کیوں نہیں ایا کیونکہ بی بی کا اصل قاتل مشرف خود ہے،پرویز مشرف اگر اتنا بہادر ہے تو واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں،باہر کمردرد کا بہانہ کیوں بنا کر بیٹھ گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے خلاف کیسز کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بننی چاہئے تاکہ ارکان پارلیمنٹ کے جو تحفظات ہیں وہ ختم ہوسکیں۔