وفاقی وزیر برجیس طاہر سے ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی پیر سید علی رضا بخاری کی ملاقات

باھمی دلچسپی کے امور ، مسلہٴْ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال آزاد خطہ کے عوام کی محرومیوں کا زالہ کر کے انھیں ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے، وفاقی حکومت آزادکشمیر کی تعمیر وترقی، خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جملہ وسائل مہیا کرے گی،مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کے خلاف جاری جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کی پشت پر کھڑے ہیں،وفاقی وزیر امور کشمیر

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر سے ممبر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشین دربار عالیہ بساہاں شریف پیر سید علی رضا بخاری نے ملاقات کی ہے بدھ کو ہونے والی ملاقات میں باھمی دلچسپی کے امور ، مسلہٴْ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہو ئے لائن آف کنٹرول پر نہتے اور بے گناہ شہریوں پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیر سید علی رضا بخاری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم،خاص طور پر ماورائے عدالت نہتے کشمیریوں کے قتل عام،نافذ شدہ جملہ کالے قوانین ،کرفیو،گرفتاریوں ،گھر گھر تلاشیوں کی آڑ میں خواتین کی بے حرمتی،حریت قائدین کی نظربندی ،سوشل میڈیا پر پابندیوں ،سکولوں اور کالجوں کے بچوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی حکومت آئین کی دفعہ 35 A میں تبدیلی کر کہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی سازش کررہی ہے اور ریاست کے خصوصی سٹیٹس کو ختم کرنا چاہتی ہے جو کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اقوام متحدہ کو بھارتی حکومت کی اس بد بیتی پر مبنی غیر آئینی اقدام کا نوٹس لینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل رکھا ہیاور دس لاکھ بھارتی فوجی کشمیریوں کی نسل کشی میں ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت سیزفائرلائن پر بھی سویلینز جو نشانہ بنا رہا ہے۔

پیر سید علی رضا بخاری نے کہا کہ اہل کشمیر کا پاکستان سے رشتہ مفادات سے بالا تر ہے کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے قربانیاں دیں اورقربانیوں کا یہ سفر آج بھی جاری ہے۔ کشمیری عوام نے مقبوضہ کشمیر کے لیے ہندوستان کی طرف سے 8سو ارب روپے کا پیکج ٹھکرا دیا۔۔مقبوضہ کشمیر کے عوام تحریک تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں اور اس جدوجہد میں اہل کشمیر نے قربانیوں کی ناقابل فراموش تاریخ رقم کی ہے۔

یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مقبوضہ کشمیر بھارتی استبسداد سے آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا وفاقی وزیر برجیس طاہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے لیے پاکستان کے خزانے کے منہ کھول دیئے ہیں۔اہل کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت کے تمام وسائل حاضر ہیں انہوں نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں آزادکشمیر کا حصہ بڑھایا جائے آزادحکومت کی 6ماہ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور ریاستی حکومت کے اعشاریے مثبت اور حوصلہ افزا ہیں موجودہ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

ویڑن 2025کا مقصد شراکتی ترقی ہے جس میں آزادکشمیر کو شامل کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں ہائیڈرل اور سیاحت میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے جس سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے آزاد حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا اور خطہ کی ترقی وخوشحالی اور عوامی ضروریات پوری کرنے کے لیے جملہ وسائل مہیا کیے جائیں گے۔ آزادخطہ کی مالی ضروریات پوری کرنے اور خطہ کی معاشی واقتصادی ترقی کے لیے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں قابل ذکر اضافہ کیا جائے گا تاکہ آزادکشمیر میں بھی میاں محمد نواز شریف کے ترقی اور خوشحالی کے ویڑن کو پایا تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔

آزادکشمیر انتہائی خوبصورت اور پرامن خطہ ہے یہاں سیاحت کے شعبہ کی ترقی اور فروغ کے لیے جملہ وسائل مہیا کیے جائیں گے۔ آزاد خطہ کے عوام کی محرومیوں کا زالہ کر کے انھیں ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے۔ وفاقی حکومت آزادکشمیر کی تعمیر وترقی، خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جملہ وسائل مہیا کرے گی انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو پاکستانی قوم کی طرف سے یقین دلایا کہ پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کے خلاف جاری جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کی پشت پر کھڑے ہیں اور انھیں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،کشمیری نوجوانوں کی لازوال قربانیوں کے نتیجہ میں بھارت کی افواج پسپا ہو رہی ہیں،شہید برہان وانی کی شہادت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی میں نئی روح پھونکی ہے،کشمیریوں کی منزل پاکستان ہیاور اب یہ منزل حاصل ہو کر رہیگی ۔

راٹھور