Live Updates

بہت جلد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سیاست سے خود ریٹائر ہوجائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:18

بہت جلد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سیاست سے خود ریٹائر ہوجائیں ..
ہالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہت جلد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سیاست سے خود ریٹائر ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

ہالہ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کا نہیں جمہوریت کا ساتھ دیا تھا، احتساب سب کا ہونا چاہیے۔پی پی پی رہنما امین فہیم کے بیٹے مخدوم جمیل الزماں سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ مخدوم خاندان سے پرانا رشتہ ہے، انہوں نے عوام کیلیے جدوجہد کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مخدوم صاحب سے پرانے تعلقات ہیں وہ ہالہ تعزیت کے سلسلے میں آئے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات