ٹنڈوالہ یار میں جوانسال لڑکی نے گھر میں موجود پسٹل سے مبینہ طور پر فائر کرکے خود کشی کرلی

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:20

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) ٹنڈوالہ یار کے پیارولونڈ تھانے کی حدود میں واقعہ گوٹھ جعفر جمالی کے رہائشی علی نواز مری کی نوجوان 16سالہ لڑکی مسمات نور بخت مری نے گھر میں موجود پسٹل سے مبینہ طور پر فائر کرکے خود کشی کرلی ، واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی جنہوں نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال روانہ کردیارابطہ کرنے پر مبینہ خود کشی کرنے والی نور بخت مری کے اہل خانہ نے بتایا کہ اس نے گھریلو ناچاکی کی بنیاد پر پسٹل سے فائر کرکے خود کشی کی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقع کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :