پرویز مشرف کی سیاسی جماعت صرف اے پی ایم ایل ہے ،

کسی اور گروہ کی حمایت یا سرپرستی نہیں کررہے ہیں،شہزاد عربی ستی کی وضاحت

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ میں نئے دھڑے کے قیام کے حوالے سے خبروں پر پارٹی جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات شہزاد عربی ستی نے وضاحت کی ہے کہ الیکشن کمیشن میں صرف آل پاکستان مسلم لیگ رجسٹرڈ ہے جس کے سربراہ پرویز مشرف ہیںاس کے علاوہ اس نام کے ساتھ اضافی الفاظ لگا کر کوئی بھی جماعت رجسٹرڈ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کی سیاسی جماعت صرف آل پاکستان مسلم لیگ ہی ہے پرویز مشرف اے پی ایم ایل کے علاوہ کسی بھی گروہ کی حمایت یا سرپرستی نہیں کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ پارٹی سے نکالے گئے کچھ لوگ اے پی ایم ایل کو نقصان پہنچانے کے لئے کارکنان کو گمراہ کررہے ہیںاحمد رضا قصوری، مخدوم رفیع رضا، فیصل سدوزئی اور ان کے کچھ ساتھیوں کو پارٹی چیئرمین سید پرویز مشرف نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکال دیا تھااور یہ انتشاری ٹولہ پارٹی کے نام کے ساتھ ف، ق، گ لگا کر نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے،کارکنان دھوکے میں نہ آئیں انہوں نے سید پرویز مشرف کے چاہنے والوں اور اے پی ایم ایل کے مخلص کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی بہکاوے میں نہ آئیںاور تمام کارکنان اپنی اپنی منتخب قیادت کے ساتھ مل کر پارٹی کو مضبوط کریں۔

۔۔۔۔ظفر ملک

متعلقہ عنوان :