Live Updates

ن لیگ نے عمران خان کیخلاف صف آرا ہونے کیلئے شاہد آفریدی کو 5کروڑ کی گرانٹ دیدی

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) شریف خاندان نے عمران خان کے مقابلے میں ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی کو لانے کیلئے انہیں5کروڑ روپے کی گرانٹ دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پنجاب نے یہ گرانٹ غریب پنجابیوں کے ترقیاتی فنڈز سے کٹوتی کرکے شاہد آفریدی کی این جی اوز کو دی ہے تاکہ وہ سندھ میں تھر کے لوگوں کی مدد کرسکیں۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق حکومت پنجاب کے شاہدآفریدی کو یہ گرانٹ دینے کا مقصد عمران خان کے مقابلے میں انہیں سامنے لانا ہے،حالانکہ پنجاب کے اپنے علاقے صحراؤں میں غربت انتہا کو ہے لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر بھی نہیں ہے،شہبازشریف نے شاہد آفریدی کو اپنے گھر میں بلا کر یہ گرانٹ دی ہے اور آفریدی کو عمران خان کے سامنے لانے کی حکمت عملی بارے اعتماد میں لیا ہی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات