گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کو موذی مرض لاحق ہونے کا انکشاف

بیرون ملک علاج پر50ملین آخراجات غریبوں کے ٹیکس سے ادا ہوں گے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے گرانٹ کی منظور دے دی

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) حکومت پنجاب نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے بیرونی علاج کے لئی50ملین روپے کی گرانٹ منظور کرلی،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ پر شریف خاندان کی کرپشن کو تحفظ دینے کا الزام بھی ہے،گورنر پنجاب کی بیماری بارے حکومت پنجاب نے کوئی حقائق واضح نہیں کئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کو موذی مرض لاحق ہوگئی ہے جس کا علاج پاکستان جیسے غریب ملک میں موجود ہی نہیں ہے،اس علاج پر 50ملین روپے اخراجات آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،حکومت پنجاب نے یہ گرانٹ منظور کرلی ہے اور فوری علاج کیلئے بیرونی ملک بھیجنے کے انتظامات بھی کئے جارہے ہیں،رفیق روانہ کا تعلق پاکستان سے ہے اس کے خاندان کے لوگ بھی ان کے نام پر کرپشن میں ملوث ہیں،شریفوں نے پنجاب میں30سال حکومت کرنے کے بعد صوبے میں کوئی ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جس میں اعلیٰ شخصیات اپنا لعاج کراسکیں اس وجہ سے کلثوم نواز لندن میں زیر علاج ہیں جبکہ کرپشن اور بدیانتی پر نااہل ہونے والے وزیراعظم نوازشریف بھی اپنا علاج لندن سے کرا چکے ہیں۔

ترجمان حکومت پنجاب نے وضاحت نہیں دی۔