Live Updates

شہباز شریف نے سات سالوں میں700لگژریاں گاڑیاں خرید کر سادگی کے دعوے خاک میں اڑا دئیے

ذاتی استعمال کیلئے اربوں روپے سے ہیلی کاپٹر خریدا،تین جگہوں پر وریراعلیٰ سیکرٹریٹ کی سیکورٹی پر2752 اہلکار تعینات125گاڑیوں کا دستہ ہر وقت موجود چینی حکومت نے شہباز شریف کیخلاف 17ملین کرپشن کی تحقیقات شروع کردی

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:46

شہباز شریف نے سات سالوں میں700لگژریاں گاڑیاں خرید کر سادگی کے دعوے خاک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی سادگی کے دعوے بھی کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں،گزشتہ سات سالوں میں وزیراعلیٰ نے وزراء اور افسران کی عیاشیوں کیلئی700 سے زائد لگژریاں گاڑیاں خریدی ہیں جبکہ اپنی ذاتی استعمال کیلئے ایک ارب90کروڑ روپے مالیت کا ہیلی کاپٹر خریدا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شہبازشریف نی9سال قبل اقتدار سنبھالتے ہوئے ایک سرکاری اعلامیہ جاری کرکے صوبے میں مکمل سادگی اختیار کرنے کا اعادہ کیا تھا لیکن شہباز شریف کا یہ وعدہ بھی کھوکھا اور ڈھکوسلا اور عوام کو بے وقوف بنانا ثابت ہوا،شہبازشریف اور ان کے خادنان پر الزام ہے کہ انہوں نے ماضی میں3000 ارب روپے کی کرپشن کرکے بیرونی ممالک میں اثاثے بنا رکھے ہیں جبکہ دوسری طرف شہبازشریف نے اقتدار سنبھاتے ہی سادگی کے دعوے کئے لیکن درپردہ عیاشیوں اور صوبائی خزانہ کا بے دریغ استعال کرنے کے نئے ریکارڈ بھی قائم کر رکھے ہیں،یہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ جب کسی وزیراعلیٰ نے 700 سے زائد لگژریاں گاڑیاں خرید رکھی ہوں،شہباز شریف غریب عوام کے ٹیکس پر اپنے استعمال کیلئے صرف لاہور میں 3جگہ پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بنا رکھے ہیں جن پر اربوں روپے کے اخراجات غریبوں کے ٹیکس سے پورے کئے جارہے ہیں،وزیراعلیٰ نے اپنے ذاتی استعمال کے لئی125 لگژریاں گاڑیوں کا دستہ رکھا ہوا ہے اس کے علاوہ شریف خاندان کے تمام افراد کی سیکورٹی کے لئی2752 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ شریف خاندان کا پورا ٹبر ہی عدالتی فیصلے میں چور ثابت ہو چکا ہے،شریفوں کی سیکورٹی پر صوبہ پنجاب کے غریبوں کی جیبوں سے سالانہ ایک ارب 19کروڑ26 لاکھ سے زائد کے اخراجات کئے جارہے ہیں۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف کے طرف سے جاری کئے گئے ملتان میٹروبس منصوبہ میں مبینہ17 ملین ڈالر کی کرپشن پر چین کی حکومت کے بھی تحقیقات شروع کررکھی ہیں جبکہ دوسری طرف شریف خاندان خود کو نیک پاک اور پاکباز بنانے میں میڈیا کا سہارا لے رہا ہے،اس حوالے سے ترجمان حکومت پنجاب نے مؤقف دینے پر راضی نہیں تھی۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :