سنٹرل جیل پشاور میں اسیران کی تفریح وصحت کیلئے مثبت سرگرمیاں شروع کر دی گئیں

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) سنٹرل جیل پشاور میں اسیران کی تفریح اور صحت کے لئے مثبت سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں والی بال کا پہلا میچ سیشن احاطہ اور مغربی احاطہ کے اسیران کے درمیان سیشن احاطہ میں کھیلا گیا جو کہ سیشن احاطہ کی ٹیم نے جیت لیا،اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل پشاور مسعود الرحمن نے اسیران سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ انسپکٹر جنرل محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا شاہد اللہ خان کی ہدایات اور حکومتی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے جیل ہذا میں مختلف قسم کی ادبی و تفریحی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جن میں اسیران کے درمیان مقابلہ حسن قرات،مقابلہ حسن نعت،اردو و پشتو مشاعرہ،والی بال اور بیڈ منٹن کے مقابلے شامل ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل پشاور نے اپنے خطاب میں اسیران پر زور دیا کہ وہ مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی مثبت صلاحیتوں کاکھل کر مظاہرہ کریں۔

متعلقہ عنوان :