ختم نبوت حلف نامہ میں تبدیلی کے ذمہ داروں کو سزا ملنے تک احتجاج جاری رہے گا، رانا ثناء اللہ

شرعی توبہ نہ کر کے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے،ریاض حسین شاہ

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ ختم نبوت حلف نامہ میں تبدیلی کے ذمہ داروں کو سزا ملنے تک احتجاج جاری رہے گا۔ رانا ثناء اللہ شرعی توبہ نہ کر کے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ نادیدہ ہاتھ دین کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ سودی نظام معیشت کی وجہ سے ملک میں بے برکتی پھیلی ہوئی ہے۔

سودی لین دین اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

ماڈرن ازم کے نام پر ملک میں مغربی ماحول فروغ پا رہا ہے۔ فارن فنڈڈ این جی اوز اخلاقی اقدار تباہ کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ قوم حفاظت دین کے لئے قربانیاں دینے کی تیاری کر لے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ پاکستانی آئین میں قرآن و سنت کو سپریم لا قرار دیا گیا ہے اس لئے قرآن و سنت سے منافی تمام قوانین ختم کئے جائیں۔ اہل حق کا اتحاد انقلاب نظام مصطفے کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ صوفیاء کے پیروکار ملک کی اصل طاقت ہیں۔ درود والے نبی پاک کے جھنڈے تلے متحد ہو جائیں۔