ریوا ڈیل گردا اٹلی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کے لئی23 اکتوبر تک درخواستیں طلب

بدھ 18 اکتوبر 2017 21:47

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے ریوا ڈیل گردا اٹلی میں منعقد ہونے والی چار روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئی23 اکتوبر2017 تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تجارتی نمائش میں مختلف اقسام کے جوتے تیار کرے والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش اورعالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ عالمی تجارتی میلہ13تا16 جنوری2018 کو منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :