موجودہ حکومت اپنی غیر مقبولیت کی آخری حدوں کو چھو رہی ہے،

جس ملک کے وزیر خزانہ پر کرپشن ومنی لانڈرنگ کے الزامات میں مقدمات چل رہے ہوں ، وہاں معیشت کا وہی حشر ہونا تھا جو آج ہمارا ہے،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی اسلام آباد امیر عثمان

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل امیر عثمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی ناپسندیدگی اور غیر مقبولیت کی آخری حدوں کو چھو رہی ہے، جس ملک کے وزیر خزانہ پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں مقدمات چل رہے ہوں ، وہاں معیشت کا وہی حشر ہونا تھا جو آج ہمارے ہاں نظر آرہاہے،رائیونڈمیں ڈاکٹرز کی عدم دستیابی پرخاتون کاکھلے آسمان تلے بچے کی پیدائش ترقی کے دعوئے داروں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو جماعت اسلامی جھنگی سیداں کے ارکان سے گفتگو کر رہے تھے۔امیر عثمان نے کہا وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے بھاری شرح سود پر اربوں ڈالر قرضہ لے کر ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا، حکمرانوں نے قومی معیشت کو اپنے پا?ں پر کھڑا ہونے کے قابل نہیں چھوڑا، خود انحصاری کی راہ اپنانے اور چادر دیکھ کر پا?ں پھیلانے کی بات حکمرانوں کی سمجھ میں نہیں آتی ، جس کی وجہ سے کل جی ڈی پی کے برابر قرضوں کے سود کی ادائیگی کے لیے رقم درکار ہوتی ہے اور سود ادا کرنے کے لیے بھی قرضے لینے پڑتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس سے بڑھ کر وزیر خزانہ اور حکومت کی نااہلی کیا ہوگی کہ ملک اب قرضوں کے بغیر چلنے کے قابل نہیں رہا۔

متعلقہ عنوان :